کراچی: حکومت مالی سال 2022-23 میں ملک بھر میں 250 منی اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کرنے والی ہے
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں اپنے بجٹ 2022-23 کی تقریر میں اس کا اعلان کیا۔ مذکورہ اقدام ’گرین یوتھ موومنٹ‘ کے تحت اٹھایا جائے گا جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کا انضمام ہے۔ مفتاح نے کہا کہ نوجوانوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ’انوویشن لیگ‘ شروع کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ اور اسپورٹس ڈرائیو پروگرام بھی وضع کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کرانے کے لیے ’نیشنل یوتھ کمیشن‘ قائم کیا جائے گا۔ مفتاح نے کہا کہ مذکورہ اقدام کے تحت ’یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹرز‘ قائم کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ حکومت نے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لیے 800 ارب روپے رکھے ہیں۔